5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کترینہ کیف پہلی بار ہریتک کیساتھ اپنے کردار کے جوہر دکھائیں گی
جنگ نیوز -
ممبئی ... بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ کترینہ کیف اب اداکار ہریتک روشن کے ساتھ رومانوی کردار میں نظر آئیں گی? اسٹار اکشے کمار، سلمان خان اور رنبیر کپور کے ساتھ بالی وڈ انڈسٹری کوکئی سپر ہٹ فلمیں دینے والی دلکش مسکراہٹ والی کترینہ کیف پہلی مرتبہ ہدایت کار زویا اختر کی فلم ”زندگی ملے گی نہ دوبارہ“ میں ہریتھک کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی? ہریتک روشن کے ساتھ کترینہ کی آنے والی فلمی جوڑی شائقین میں کتنی مقبولیت حاصل کرتی ہے اس کا اندازہ تو فلم کے ریلیز ہونے کے بعد ہی لگایاجاسکے گا تاہم کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ فلم” زندگی ملے گی نہ دوبارہ“ کی کہانی بہت جاندار ہے ، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس فلم میں کام کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے ، زویا اختر کی یہ فلم یقینا فلم بین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے میں کامیاب ہوجائے گی?