تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پشاور: پیربالا پولیس چوکی پر خود کش حملہ،4 اہلکار جاں بحق، 6 زخمی

جنگ نیوز -
پشاور ... پشاورمیں پیربالا پولیس چوکی پر خود کش دھماکے میں 4 اہلکار جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے?سی سی پی او پشاور لیاقت علی کے مطابق دہشت گردوں نے با رود سے بھری گاڑی پیر بالا پولیس چوکی سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں وہاں موجود 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ6 زخمی ہیں،جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا ہے?سی سی پی او کا کہنا تھا کہ دہشت گرد گاڑی کو شہر کے اندر لے جانا چاہتے تھے? دھماکے سے پولیس چوکی تباہ ہوگئی جس کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں?دھماکے سے قریبی مکانات کوبھی نقصان پہنچا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.