5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے چار واقعات ،پانچ افرادہلاک
جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی فائرنگ سے5افرادہلاک ہوگئے،ٹارگٹ کلنگ کے چار واقعات اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں پیش آئے?پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے ساڑھے گیارہ نمبرکے قریب مسلح افرادنے فائرنگ کرکے45سالہ فاروق ولدیوسف کوشدیدزخمی کردیاجسے اسپتال منتقل کیاجا رہاتھاکہ وہ دم توڑگیا?ترجمان سنی تحریک فہیم الدین کے مطابق مقتول سنی تحریک کی بزرگ کمیٹی کارکن تھا?اورنگی ٹاؤن میں ہی کٹی پہاڑی کے قریب سے دونوجوانوں کی ہاتھ پاؤں بندھی تشددلاشیں ملی ہیں،جن کی شناخت نہیں ہوسکی?حکام کے مطابق دونوں واقعات ٹارگٹ کلنگ کانتیجہ ہیں?احسن آبادمیں مسلح افرادنے گھرمیں گھس کر ایک شخص کوہلاک کردیا،منگل اور بدھ کی درمیانی شب اورنگی ٹاؤن سیکٹر 13 میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پیپلز پارٹی سے وابستہ 36 سالہ محمد شکیل کو گولیاں مار کر قتل کردیا?ہلاک ہونے والے پانچوں افرادکی لاشوں کوعباسی اسپتال منتقل کیاگیا?