تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کراچی میں ریتی وبجری چرانے والے4 ملزمان زیر حراست

جنگ نیوز -
کراچی .... کراچی میں مائیز اینڈ منرلز کی پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پلوں اور ندیوں میں سے ریتی وبجری چرانے والے 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا? مائیز اینڈ منرلز حکام نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورنگی کے علاقے میں واقع جام صادق پل کے نیچے سے گذشتہ دس دنوں سے ریتی وبجری چرانے کا سلسلہ جاری تھا،جس کے بعد مائیز اینڈ منرلز کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پلوں اور ندیوں میں سے ریتی وبجری چرانے والے 4 ملزمان کو حراست میں لیا،مائیز اینڈ منرلز پولیس ٹیم نے کاروائی کے دوران 4 ریتی بجری والے ڈمپرز اور 2 شیولرز کو بھی ضبط کرلیا،حکام کے مطابق حراست میں لئے جانے والے ملزمان کا تعلق ریتی بجری چرانے والے مافیا کے ساتھ،جن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.