تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

شلپا شیٹھی کی ”Yoga“ تامل زبان میں ڈی وی ڈی پر ریلیز کردی گئی

جنگ نیوز -
ممبئی ... ریالٹی شو سے شہرت حاصل کرنے والی بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کی ”Yoga“ ہندی، انگریزی اور ملیالم کے بعد اب تامل زبان میں ڈی وی ڈی پر ریلیز کردی گئی ہے?اس ڈی وی ڈی کو جاری کرنے والی انٹرٹینمنٹ کمپنی کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد اس صحت مندانہ سرگرمی سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آگاہ کرنا ہے? شلپا کا کہنا ہے کہ ”یوگا“ ہمارے جسم ، روح و دماغ کے انتظام کو بہتر انداز میں چلانے کا ایک نظام ہے?شلپا کے مطابق انہوں نے ہمیشہ ایک مثبت زندگی گزاری ہے تاہم یوگا نے انہیں بہت زیادہ ذہنی سکون عطا کیا ہے? شلپا نے یوگا کے ساتھ Dieting کو احمقانہ قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس وقت بہت دکھ ہوتا ہے جب وہ لڑکیوں کو اسمارٹ بننے کے لیے یوگا کے ساتھ دیگر غیر ضروری سرگرمیاں اختیار کرتے ہوئے دیکھتی ہیں? شلپا کے مطابق گھر کے کام کاج کے ساتھ ساتھ یوگا خواتین کے لیے بہت ضروری ہے لیکن اس کا مطلب یہ بالکل بھی نہیں کہ یوگا صرف خواتین ہی کے لیے ہے بلکہ مردوں کو بھی یوگا کرنی چاہیے? بالی وڈ اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ یوگا جوان اور خوبصورت رہنے کا واحد راستہ ہے اور ہر مذہب سے تعلق رکھنے والا یوگا کرسکتا ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.