تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ڈیلس:النور انٹرنیشنل کے تحت بحری جہاز پر محفل مشاعرہ کااہتمام

جنگ نیوز -
ڈیلس ... راجہ زاہد اختر خانزادہ ... النور انٹرنیشنل کی جانب سے امریکی تاریخ میں دوسری بارایک بحری جہاز پر مشاعرہ کااہتمام کیا گیا?لیوزول جھیل پر موجود بحری جہاز پر ہونے والے اس مشاعرہ کی صدارت ڈیلس کے معروف شاعر اور پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق پروڈیوسراقبال حیدر نے کی جبکہ مشاعرہ میں مہمان خصوصی معروف شاعر اور جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پیرزادہ قاسم اور انڈیا(بھارت) سے معروف طنزومزاح کے معروف شاعر پاپولرمیرٹھی تھے?مشاعرہ میں تقریباً150 کے قریب ادب دوست افراد شریک ہوئے?خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد اس مشاعرہ میں موجود تھی مشاعرہ میں مقامی شعراء جن میں حسان ہاشمی،حامد عباس،جاوید انصاری،جاوید رشید،شاہ عالم صدیقی،نور امروہوی،سعید قریشی،ناہید شاد،ڈاکٹر عامر سلیمان،مسعود قاضی،ظفر جعفری،قیصر عباس،راجوی چکروتی اور دیگر شامل تھے?جنہوں نے اپنے کلام کے ذریعہ حاضرین کو گرما یا?تاہم مشاعرہ میں انڈیا سے آئے ہوئے طنزومزاح کے شاعر پاپولر میرٹھی نے اپنے مزاحیہ اشعار سنا کر حاضرین کی دل چسپی حاصل کی اور حاضرین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے? وقت کی کمی کے باعث پاکستان سے آنے والے شاعر پیرزادہ قاسم اپنی ڈھائی غزل ہی کہہ سکے کہ جہاز واپس منزل کو پہنچ گیا تاہم ان کی غزلوں نے بھی حاضرین سے زبردست داد لی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدارتی تقریر میں شاعر اقبال حیدر نے اپنی گفتگو زیادہ تر پیرزادہ قاسم پر کی اور کہا کہ یہ دنیائے ادب کا ایک چمکتا ستارہ ہیں جس پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے پروگرام کے میزبان اور النورانٹرنیشنل کے بانی شاعر نور امرہوی نے کہا کہ ان کو اردو ادب و شاعری سے جنون کی حد تک لگاؤ ہے اور آئندہ بھی وہ اس طرح ادبی محافل منعقد کرتے رہیں گے?اس موقع پر ریڈیو فن ایشیا کے مالک اور مشاعرہ کے مہمان خاص جان حامد نے بھی خطاب کیا?حاضرین کا کہنا تھا کہ مذکورہ مشاعرہ ان کی زندگی کا یادگار مشاعرہ تھا جو کہ ان کو ہمیشہ یاد رہے گا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.