5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پولیس جوان جانوں پر کھیل کر شہریوں کو بچا رہے ہیں،سی سی پی او پشاور
جنگ نیوز -
پشاور…سی سی پی او پشاور لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ پولیس جوانوں نے جان پر کھیل کر درجنوں شہریوں کو بچایا واقع میں چار پولیس اہلکار شھید ہوئے?میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے سی سی پی او نے کہا کہ خودکش حملہ اور کا ٹارگٹ پولیس چوکی نہیں بلکہ شہر کی جانب جانا چاہتا تھا تاہم پولیس اہلکاروں نے جان پر کھیل کر شدت پسندوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیا سی سی پی او کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیئے جارہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ واقعہ میں پولیس چوکی مکمل طور پر تباہ ہوئی ہیں جبکہ قریبی متعدد مکانات اور مسجد کو بھی نقصان پہنچا ہے?