5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سمندر میں تیل کا بہاو?تاریخ کا بدترین حادثہ ہو سکتا ہے، امریکی کوسٹ گارڈز
جنگ نیوز -
نیو یارک…امریکی کوسٹ گارڈنے خبردار کیا ہے کہ اگر خلیج میکسیکو میں oil rig کی تباہی کے بعد سمندر میں تیل بہنے کا سلسلہ فوری نہ روکا گیا تو یہ امریکی تاریخ کا بدترین حادثہ ثابت ہوگا? اُدھر ناسا نے تیل کے بہاؤ سے متاثرہ سمندری حدود کی تصاویر جاری کردی ہیں? امریکی کوسٹ گارڈ کی کمانڈر ریئر ایڈمرل Mary Landry کا کہنا ہے کہ تیل کے بہاؤ کو روکنے کی کوششیں ناکام ہورہی ہیں? اور اگر اس پر فوری قابو نہ پایا گیا تو یہ امریکی تاریخ میں سمندر میں تیل بہنے کا بدترین واقعہ بن جائے گا? ریاست لوزیانا کے ساحل سے 80کلومیٹر کے فاصلے پر خلیج میکسیکو میں موجود آئل رگ گزشتہ ہفتے دھماکے کے ساتھ تباہ ہوگئی تھی? وہاں کام کرنے والے گیارہ لاپتہ کارکنوں کے بارے میں خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ ہلاک ہوچکے ہیں? حادثے کے بعد سمندر میں تیل تیزی سے بہہ رہا ہے? جس سے سمندری ماحول کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں? ناسا کی جاری تصاویر میں تیل کے بہاؤ سے متاثرہ سمندری حدود اور اس کی شدت دیکھی جاسکتی ہے?