5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پیرومیں حقیقی دنیا کی جل پری کی چھٹی سالگرہ
جنگ نیوز -
لیما…پیرو میں حقیقی دنیا کی جل پری نے اپنی چھٹی سالگرہ دھوم دھام سے منائی? مِلاگروس سَیرون جب پیدا ہوئی تو اس کی دونوں ٹانگیں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی تھیں? وہ اصل میں mermaid سنڈروم کا شکار تھی? جس سے متاثرہ بہت کم ہی بچے زندہ بچ پاتے ہیں? پیرو کی جل پری کہلائی جانے والی ملِاگروس خوش قسمت تھی کہ ڈاکٹروں نے کئی آپریشنز کے بعد اس کی جان بچالی? اس کے خراب گردوں کا پابندی سے ڈائلسز ہوتا ہے? مگر وہ اب نارمل زندگی گزاررہی ہے? اپنی چھٹی سالگرہ پر تو اس نے کیٹ واک بھی کی اور رقص کے جوہر بھی دکھائے?