5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
آپ کے پسندیدہ پھل اور سبزیاں نقصان دہ بھی ہو سکتی ہیں، تحقیق
جنگ نیوز -
نیویارک…امریکی محقیقین اور ماہرینِ غذائیت نے ایک حالیہ مطالعے میں اس بات کا ذکر کیا ہے کہ ضروری نہیں آپ کے پسندیدہ پھل اور سبزیاں آپ کی صحت کے لیے بھی مفید ہوں?ماہرین کا کہنا ہے کہ گو گاجر اور کینو کو روزمرہ غذا کا حصہ بنانا صحت کے لیے بے حد مفید ہے لیکن پھل سبزیوں میں سے خوراک کا حصہ منتخب کرتے وقت آلو اور پپیتے کو بھی ترجیح دی جاسکتی ہے?ماہرین کے مطابق بجائے اس کے کہ ہفتے بھر کی غذا میں ایسے پھل سبزیاں شامل کی جائیں جنہیں آپ عام طور پر کھاتے اور پسند کرتے ہیں اپنے ذائقہ کو وسعت دے کر اس میں بند گھوبھی اور بلیو بیریزشامل کرنا ایک خوشگوار اضافہ ہوگا?واضح رہے کہ ہری بھری سبزیاں اور پھل صحت کے اہم جُز شمار کیے جاتے ہیں جو ناصرف آنکھوں،ہڈیوں،دماغ اورقوتِ مدافعت کو مضبوط بناتے ہیں بلکہ دل کے عارضوں،ذیابطیس اور کینسر کے خدشات میں بھی کمی لاتے ہیں?