5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
انگور کھائیے اور دل کے امراض سے محفوظ رہیے، ماہرین
جنگ نیوز -
نیویارک…سینٹرل مانیٹرنگ…انگور نہ صرف انتہائی غذائیت سے بھر پور پھل ہے بلکہ اس کا استعمال کئی بیماریوں اور تکالیف سے بھی حفاظت کرتا ہے ? امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے بعد طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ انگوروں کا استعمال دل کے امراض سے محفوظ رکھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے? ماہرین کا کہنا ہے کہ انگوروں میں موجود قدرتی Anti-oxidants نہ صرف حرکتِ قلب کو ہموار رکھتے ہیں بلکہ بلڈ پریشر بھی Maintain رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں?