5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ڈائنو سارز عالمی درجہ حرارت گھٹنے کے باعث معدوم ہوئے، ماہرین
جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…ہزاروں سال تک روئے زمین پر راج کرنے والے ڈائینوسارز کی نسل کا خاتمہ آج تک محققین کے لئے معمہ بنا ہوا ہے ?برطانوی ماہرین کی ایک ٹیم نے حال ہی میں دعوی کیا ہے کہ ڈائنوسارز کی نسل کا خاتمہ دنیابھر میں درجہ حرارت کے گھٹنے کی وجہ سے ہوا تھا? ناروے میں دریافت ہونے والے ڈائنوسارز کے باقیات پر تحقیق کے بعد ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ڈائنوسارز کی نایاب نسل کا خاتمہ عالمی درجہ حرارت کے باعث ہوا تھا نہ کہ نظام شمسی کے کسی تغیر کی وجہ سے یہ نسل ختم ہوئی ہے? ماہرینِ آثارِ قدیمہ کا کہنا ہے کہ ڈائنوسار ز کا شمار Cold Blooded Animals میں ہوتا ہے جنہیں اپنے جسم کا درجہ حرارت برقرار رکھنے کے لئے گرم موسم میں رہنے کی ضرورت پڑتی ہے?