5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
شاہ رخ میری زندگی کا اہم ترین حصہ ہیں، کرن جوہر
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ کے فلمی ستاروں کے درمیان دوستیوں اور دشمنیوں کی داستانیں نئی نہیں تاہم بہت کم ایسی دوستیاں ہیں جو کئی سال گزر جانے کے باوجود اچھی چل رہی ہیں ?ایسی ہی ایک دوستی کرن جوہر اور شاہ رخ خان کے درمیان بھی ہے جو گزرتے وقت کے ساتھ مزید پروان چڑھ گئی ہے? حال ہی میں کرن جوہر نے اس دوستی اور شاہ رخ خان کے لئے اپنے گہرے جذبات کا برملا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ ان کی زندگی کا اہم ترین حصہ ہیں اور کرن کبھی بھی کوئی فلم شاہ رخ کے بغیر بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتے? ایک حالیہ انٹرویو میں کرن نے بتایا ہے کہ ان کی اگلی فلم کسی ہلکے پھلکے اور مزاحیہ موضوع پر مبنی ہوگی جس میں ان کے دوست شاہ رخ ہی مرکزی کردار ادا کریں گے?