5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
نومی کیمبل روس کے پسماندہ بچوں کی فلاح و بہبودکے لیے کوشاں
جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…برطانوی سپر ماڈل39سالہ نومی کیمبل جہاں آئے دن اپنے پُر تشدد اور خراب رویے کی وجہ سے میڈیا میں خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں وہیں ان کی شخصیت کا دوسرا پہلو بھی منظرِعام پر آیا ہے? کیمبل کی روس سے محبت کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں اسی لیے شاید وہ وہاں کے پسماندہ بچوں کی فلاح و بہبودکے لیے کوشاں نظر آتی ہیں?زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم پسماندے طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے نومی کیمبل اکثر و بیشتر چیریٹی شوز کا حصہ بنتی رہتی ہیں?اگلے ماہ بھی سپر ماڈل کیمبل ایک چیریٹی شو منعقد کرنے روس جارہی ہیں جس کا بنیادی مقصد بچوں کی تعلیم،علاج معالجے اور تربیت سے منسلک دو اداروں کے لیے 1ملین ڈالر تک کی رقم جمع کرنا ہے?