5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سپریم کورٹ نے54بیوروکریٹس کی ترقی کا لعدم قرار دے دی
جنگ نیوز -
اسلام آباد… سپریم کورٹ نے 54بیورو کریٹس کی ترقی کالعدم قرار دیدی? ان بیورو کریٹس کو 4ستمبر2009کو سیکریٹری کے عہدے پر گریڈ 22میں ترقی دی گئی تھی? ترقی پانیوالوں میں وزیر اعظم کی پرنسپل سیکریٹری نرگس سیٹھی ، سابق چیف سیکریٹری پنجاب جاوید محمود، سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد، سیکریٹری نارکوٹکس طارق کھوسہ، سیکریٹری پیٹرولیم کامران لاشاری ، سیکریٹری داخلہ قمر زمان چودھری، چیرمین سی ڈی اے امتیاز عنایت ، خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹری جاوید اقبال، سیکریٹری وفاقی محتسب سمیع سعید، چیرمین ایف بی آر سہیل احمد، آئی جی پنجاب طارق سلیم ڈوگر شامل تھے? واضح رہے کہ ان افسران کو ترقی دینے سے 173افسران کی سنیارٹی متاثر ہوئی تھی?