تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پشاور:پولیس چوکی پر خود کش دھماکے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی

جنگ نیوز -
پشاور…متھرا پولیس نے دہشت گردی اور قتل اقدام قتل کے الزامات کے تحت نامعلوم ملزموں کے خلاف پولیس چوکی پر خودکش دھماکے کی ایف آئی آر درج کرلی ? ایف آئی آر متھرا پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او حمداللہ کی جانب سے دھماکا خیز مواد کے استعمال ،دہشت گردی اور قتل اقدام قتل کے دفعات کے تحت درج کی گئی ہے? بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکے میں ایک پک اپ ڈاٹسن کے ذریعے 180 کلوگرام وزنی بارودی مواد استعمال کیا گیا? گاڑی کا انجن نمبر مٹایا گیا تھا? دھماکے میں پیر بالا پولیس چوکی کی عمارت کے ساتھ ،مسجد اور چوکی پر کھڑی بکتر بند گاڑی سمیت قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا? لیڈی ریڈنگ اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں چار پولیس اہلکار شہید اور دس افراد زخمی ہوئے? جن میں سات پولیس اہلکار اور چار دیگر افراد شامل ہیں? جن میں کانسٹیبل زیشان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.