5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
تھائی لینڈ میں مارشل لا کے نفاذ کا امکان نہیں، وزیر اعظم وجے جیوا
جنگ نیوز -
بنکاک…تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وزیراعظم ابھیسیت وجے جیوا کا کہنا ہے کہ ملک میں مارشل لا کے نفاذ کا کوئی امکان نہیں ہے?وزیراعظم وجے جیوا نے برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر انھیں محسوس ہوا کہ وہ ملکی استحکام کی راہ میں رکاوٹ ہیں تو مستعفی ہوجائیں گے? ان کا کہنا تھا کہ تھائی لینڈ کو سیکیورٹی اور دہشت گردی کے مسائل کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کے لیے طویل مدتی حل تلاش کرنا ہوگا? تھائی وزیرِ اعظم نے کہاکہ مارشل لا کا نفاذ مسلح افواج کا کام ہے تاہم فی الحال افواج کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے? دوسری طرف بینکاک میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ?مظاہرین نے اپیل کی ہے زیادہ سے زیادہ افراد ان مظاہروں میں شرکت کریں تاکہ حکومت سے چھٹکارا پایا جاسکے? گذشتہ روز مظاہرین نے بنکاک کے اہم ترین ریلوے ٹریک پر رکاوٹیں کھڑی کردی تھیں جس سے ٹرینوں کی آمدورفت کئی گھنٹوں تک معطل رہی?