5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
صومالیہ میں فوج اور باغیوں میں جھڑپ،14شہری ہلاک
جنگ نیوز -
موغادیشو…صومالیہ میں فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپ کے دوران 14 شہری ہلاک ہوگئے جبکہ دارالحکومت میں افریقی یونین کے فوجی اڈے پر خودکش ٹرک حملے میں4افراد زخمی ہوگئے ? دارالحکومت موغادیشو کے جنوب میں باغیوں کی جانب سے فوج پرحملہ کیا گیا?اس دوران 4 گھنٹے تک جاری رہنے والی لڑائی کی زد میں آکر 14سے زائد شہری ہلاک ہوگئے ? جھڑپ میں دونوں جانب سے ایک دوسرے پر ماٹر گولے داغے گئے ?موغادیشو میں ہی افریقی یونین کے ملٹری بیس پر خودکش حملہ کیا گیا جس میں 2 افریقی یونین کے اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ?فوجی ترجمان کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے بھرا ٹرک افریقی یونین کے نئے بیس کی جانب آرہاتھاکہ ڈیوٹی پر مامور 2 فوجی اہلکاروں نے ٹرک پر فائرنگ کی جس سے دھماکہ ہوا اور خودکش حملہ آور ہلاک ہو گیا?