تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

دھماکا خیزمواد کی موجودگی کی اطلاع پر امریکی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

جنگ نیوز -
نیو یارک…ایک مسافر کی جانب سے سامان میں دھماکا خیز مواد کی موجودگی اورطیارے کودھماکے سے اڑانے کی دھمکی کے بعد پیرس سے اٹلانٹا جانے والی پرواز کو امریکی ریاست مین میں ہنگامی طور پر اتارلیا گیا? مسافر کو حراست میں لے کرتفتیش شروع کردی گئی ہے?حکام کے مطابق گرفتار مسافر 26 سالہ Derek Stansberry فلوریڈا کا رہنے والا ہے? اس نے ڈیلٹا ایئرلائن کی پیرس سے اٹلانٹا جانے والی پرواز میں دوران سفر دعوی? کیا کہ اس کا پاسپورٹ جعلی ہے اور اس کے سامان میں دھماکا خیز مواد موجود ہے? جس پر طیارے میں سوار فیڈرل ایئر مارشلز نے اسے حراست میں لے لیا? جبکہ پرواز کو ریاست مین کے شہر بینگورپر بحفاظت اتارلیا گیا? حکام کے مطابق مسافر کا پاسپورٹ اصلی ہے? تاہم اس سے پوچھ گچھ جاری ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.