5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز 24گھنٹے کی بندش کے بعد کھل گئے
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور سمیت پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کو ایک روزہ بندش کے بعد منگل کی صبح دوبارہ کھول کر گیس کی فراہمی شروع کردی گئی ہے?حکومت کی جانب سے سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے میں چوبیس گھنٹے کیلئے بند رکھنے کے احکامات دیے گئے تھے جس کا مقصد گیس کے ذریعے چلنے والے پاور اسٹیشنز کو چلاناتھا? آج صبح لاہور میں گیس حاصل کرنے کیلیے لوگوں کی بڑی تعداد سی این جی اسٹیشنز پرپہنچ گئی اورگاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں? لوگوں کا کہنا تھا کہ سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے میں ایک روز بند رکھنے کا اقدام درست نہیں ،حکومتی دعووں کے باوجود لوڈشیدنگ پر قابو نہیں پایا جاسکا?