تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

جاپان میں بچوں کو رُلانے کے انوکھے مقابلے کا انعقاد

جنگ نیوز -
ٹوکیو…سینٹرل مانیٹرنگ…روتے ہوئے بچوں کو خاموشُ کرانے کے لئے لوگوں کو عجیب و غریب حرکتیں کرتے تو دیکھا تھا تاہم جاپا ن میں ایک ایسا دلچسپ مقابلہ بھی منعقد کیا جاتا ہے جس میں بچوں کو خاص طور سے رُلایا جاتا ہے? 400 سال قدیم اس روایت کے مطابق دوSumoپہلوان ننھے منے بچوں کو گود میں اُٹھا کر فضا میں بلند کرکے ڈراتے ہیں جس کے بعد ایک ریفری بچوں کے رونے کا مقابلہ کرواتا ہے?ایک سال سے کم عمر کے بچوں کے درمیان کئے جانے والے اس انوکھے مقابلے میں جو بچہ جتنی بلند آواز میں اور دیر تک روتا ہے اسے فاتح قرار دیا جاتاہے? جاپانی رسم و رواج کے تحت ان بچوں کے والدین کا ماننا ہے کہ بچوں کے اس طرح رونے سے نہ صرف ان کی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ وہ شیطانی اثرات سے بھی محفوظ رہتے ہیں?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.