5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سندھ،بلوچستان میں گیس اسٹیشنزہفتے میں ایک دن بند رکھنے پر اتفاق
جنگ نیوز -
کراچی…سوئی سدرن گیس اور سی این جی اسٹیشنز اونرز ایسوسی ایشن کے درمیان ہفتے میں ایک دن سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے پر اتفاق ہوگیا جبکہ ملک بھر میں ہفتے میں ایک دن سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے سے مجموعی طور ساڑھے تین کروڑ کیوبک فٹ گیس کی یومیہ بچت ہوگی?آل پاکستان سی این جی اسٹیشنز اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدابخش نے جیو نیوز کو بتایا کہ سوئی سدرن گیس حکام اور سی این جی اسٹیشنز اونرز ایسوسی ایشن کے درمیان آج ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں سندھ اور بلوچستان سمیت کراچی میں سی این جی پمپس دوپہرجمعہ بارہ بجے سے ہفتہ دوپہربارہ بجے تک متفقہ طور پر بند رکھنے پر اتفاق ہوگیا ہے?سوئی سدرن گیس حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ سندھ اور بلوچستان میں ایک دن سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے سے ایک کروڑ کیوبک فٹ گیس کی بچت ہوگی?اس سے پہلے سوئی ناردرن گیس کمپنی اور پنجاب سرحد کے سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان بھی ہفتے میں ایک دن بروز منگل کو سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے پر اتفاق ہوچکا ہے جس سے ڈھائی کروڑ کیوبک فٹ گیس کی یومیہ بچت ہوگی?