تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

توانائی کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کیلئے لائن خسارہ ختم کرنا ہوگا، ترین

جنگ نیوز -
کراچی…سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں زیر گردش قرضوں کو حل کرنے کے لیے لائن خسارہ ختم کرنا ہوگا?کراچی میں ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل ایسوسی ایشنز کی جانب سے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے اعزاز میں دیئے گئے اشائیے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حالیہ لوڈ مینجمنٹ پلان قلیل بنیاد پر اقدام تو ہوسکتا ہے لیکن طویل یا درمیانی مدت کے لیے نہیں ہے انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں لائن خسارے پر قابو پانے سے ہی بجلی کے بحران کو حل کیا جاسکتا ہے?اس موقع پر وفاقی وزیر ٹیکسٹائل رانا فاروق سعید خان کا کہنا تھا کہ ملک میں یارن اور کپاس کے بحران پر جلد اجلاس بلا کر کوئی فیصلہ کیا جائے گا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.