5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں طویل لوڈ شیڈنگ جاری
جنگ نیوز -
لاہور…ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے،بجلی کی مسلسل بندش سے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں? سندھ میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ?حیدر آباداور سکھرکے شہری و دیہی علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے?لاڑکانہ ،گھوٹکی ،اوباڑو اور میر پور خاص کے شہری و دیہی علاقوں میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے کی بجلی کی بندش جاری ہے?جنوبی پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے?ملتان ریجن میں میپکو حکام نے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے کا اعلان کردیا ہے?جس سے اب غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی ہے?فیصل آباد میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہو کر شہری علاقوں میں چھ گھنٹے ،دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے اور صنعتی علاقوں چار گھنٹے ہوگیا ہے?بلوچستان کے صنعتی شہر حب اور قرب و جوار میں غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ سے صنعتوں میں روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والے مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں?نصیر آبادکے روجھان گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث جعفرآباد اور نصیر آباد کے متعدد علاقوں کو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی فراہم نہیں کی جاسکی ہے ?نوشہرہ کے شہری علاقوں میں نو گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے کارروبار ی طبقہ بری طرح متاثر ہے?چارسدہ میں ہر دو گھنٹے بعد بجلی کی سپلائی ایک گھنٹے کے لئے بند کردی جاتی ہے?شہریوں کا مطالبہ ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے اور باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے?