5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ایل این جی کیس:حکومت معاملہ دوبارہ ای سی سی میں بھیجے گی
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . حکومت نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ ایل این جی کا ٹھیکا غیر موثر قرار دے کراِسے دوبارہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے??مائع قدرتی گیس کی درآمد کے اربوں ڈالر مالیت کے ٹھیکے میں مبینہ بے ضابطگیوں کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے کی ? گذشتہ روز سماعت میں عدالت نے سیکرٹری پٹرولیم کامران لاشاری کوہدایت کی تھی کہ بے ضابطگیوں کے ذمے دارافسروں کے خلاف کارروائی کی جائے?فریقین کے وکلا نے مشعل پروجیکٹ کے لئے گیس فراہمی کا پراناکنٹریکٹ منسوخ کرنے ،گیس کی فراہمی کے لئے اقتصادی رابطہ کمیٹی سے ازسر نو منظوری لینے اور قلیل مدتی پروجیکٹ میں فوجی ویٹال کی بولی کو شامل کرنے پررضامندی ظاہر کی تھی ? ایل این جی کیس کا فیصلہ آج متوقع ہے?