تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

18ویں ترمیم کیس:سماعت کیلئے لارجر یا فل کورٹ تشکیل دینے کی سفارش

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے 18 ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بھجوادی ہیں اور کیس کی سماعت کے لئے لارجر بنچ یا فل کورٹ تشکیل دینے کی سفارش کی ہے ? سپریم کورٹ کے جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے درخواستوں کی سماعت کی ? بنچ کے دوسرے ارکان میں جسٹس راجا فیاض، جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس رحمت حسین جعفری اور جسٹس طارق پرویز شامل ہیں ?? اکرم شیخ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ججوں کی تقرری کرنا حکومت کا کام نہیں ? پرانا طریقہ کار بحال کیا جائے اور آئین کے آرٹیکل 175 کو کالعدم قراردیا جائے??اکرم شیخ نے موقف اختیار کیا کہ ججوں کی تقرری کا نیا طریقہ کار آئین میں اختیارات کی تقسیم کے تصور کے خلاف ہے ? جسٹس جواد ایس خواجہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں چیف جسٹس اور سینئر جج بھی شامل ہیں ، اس سے اختیارات کی تقسیم کا تصور کس طرح متاثر ہو رہا ہے? جسٹس راجہ فیاض نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پارلیمانی کمیٹی سفارشات کومسترد کرتی ہے تو وہ جواب دہ نہیں ? جسٹس جواد ایس خواجہ نے سینئر وکیل حامد خان سے استفسار کیا کہ کیا سات رکنی جوڈیشل کمیشن کی طرف سے بھیجا جانے والا نام 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی ختم کرسکتی ہے? جس پر حامد خان نے ہاں میں جواب دیا ?بعد میں عدالت نے مزید سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.