5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
مادھوری گپتا نے حساس معلومات پاکستان کو نہیں دیں، بھارتی ٹی وی
جنگ نیوز -
نئی دہلی . . . بھارتی ٹی وی نے دعوی? کیا ہے کہ دلی میں گرفتار کی جانے والی بھارتی سفارت کار نے پاکستان کو افغانستان میں بھارتی منصوبوں سے متعلق معلومات فراہم کیں? ٹی وی کے مطابق گرفتار بھارتی سفارت کار مادھوری گپتا نے پاکستان کو کوئی حساس معلومات فراہم نہیں کیں بلکہ افغانستان میں بھارتی مفادات اور منصوبوں سے متعلق فراہم کیں?واضح رہے کہ 53سالہ مادھوری گپتا اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے پریس ونگ میں بطور سیکنڈ سیکرٹری کام کر رہی تھیں اور انہیں بھارتی خفیہ اداروں نے پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں 4روز قبل گرفتار کیا تھا?مادھوری پر الزام ہے کہ وہ گزشتہ دو سال سے پاکستانی خفیہ اداروں کیلئے کام کر رہی تھیں اور بھارتی حکومت کے حوالے سے اہم معلومات پاکستان کو دے رہی تھیں، بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کو اس بات کا شک ہے کہ اسلام آباد میں را کے ا سٹیشن ہیڈ آر کے شرما بھی ڈبل ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے تھے?مادھوری کو گرفتار کرنے کے بعد اسلام آباد میں را کے اسٹیشن ہیڈ کی نگرانی بھی سخت کردی تھی?