5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کینسر سے مقابلے کیلئے انسانی قوت مدافعت بڑھانے کی نئی تکنیک
جنگ نیوز -
نیو یارک . . . امریکی طبی تحقیق کاروں نے ایک ایسی تکنیک دریافت کی ہے جس سے انسانی قوت مدافعت کو اس حد تک بڑھایا جا سکتا ہے کہ کینسر جیسی مہلک بیماریوں کا مقابلہ کیا جاسکتاہے ? امریکا کے اسٹینڈ فرڈ یونیورسٹی کے شعبہ بائیو انجیئرینگ کے تحقیق کارChristinaSmolke کی تحقیق کے مطابق انسانی جسم کی قوت مدافعت میں ٹی سیل کا اہم کردار ہوتا ہے ، تاہم ٹی سیل کی زندگی بہت تھوڑی ہوتی ہے ، اور انسانی قوت مدافعت بعض اوقات بہت سی بیماریوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی? کرسٹینا اسمولک کے مطابق ایک تکنیک دریافت کی گئی ہے جس سے انسانی جسم میں ٹی سیل کی خود انحصاری کو بڑھایا جائے تاکہ قوت مدافعت زیادہ کارگر ہو اور اس تک انسانی قوت مدافعت کار گر ہوسکتا ہے کہ کینسر جیسی بیماریوں کا بھی مقابلہ کیا جائے? بیک مین ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مائیکل جینسن کے مطابق کچھ دواؤں سے چوہے اور انسانی ٹی سیل پر تجربہ کیا گیا جو کہ انتہائی کامیاب رہا?