تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

شعیب اور ثانیہ ولیمے کے بعد آج بھارت روانہ

جنگ نیوز -
لاہور . . . کرکٹرشعیب ملک نے کہاہے کہ ثانیہ مرزاکے ساتھ مستقل رہائش کے لئے مقام کا تعین باہم مشاورت سے کریں گے،جبکہ ثانیہ مرزاکے والد عمران مرزا اور خاندان کے دیگر افرادنے پاکستان میں اپنے قیام کو یادگار قراردیاہے? بھارت روانگی سے قبل لاہورکے مقامی ہوٹل میں میڈیاسے گفت گو میں شعیب ملک کاکہناتھاکہ ثانیہ کے گھر والے پاکستان میں قیام سے بہت خوش ہیں،اورہوٹل انتظامیہ کے بھی مشکورہیں جن کے بہترین انتظامات کرکے ان کے قیام اور ولیمہ کی تقریب کایادگار بنادیا، ایک سوال کے جواب میں شعیب ملک نے کہاکہ وہ کرکٹ میں واپسی کے لئے پرامید ہیں اس لئے پی سی بی سے پابندی کے خلاف اپیل کی سماعت میں ان کے وکیل پیش ہوں گے?انہوں نے کہاکہ وہ آج ثانیہ کے ساتھ واپس بھارت جارہے ہیں لیکن مستقبل میں انہوں نے کہاں کہاں رہناہے اس کا فیصلہ مل بیٹھ کر کیاجائے گا?ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزاکی جیو نیو سے گفت گومیں کہاکہ پاکستانیوں سے پیارمحبت کا رشتہ جڑ چکا ہے،اب وہبار بار پاکستان آئیں گے انہوں نے کہاکہ میڈیا کی وجہ سے وہ کمروں میں بند ہوکر رہ گئے تھے،لاہورکو زیادہ نہیں دیکھ سکے،تاہم جب آئندہ وہ یہاں آئیں گے تو لاہور کی بھرپور سیر کریں گے?عمران مرزا نے کہاکہ میڈیا کو مورد الزام نہیں ٹھرایاجاسکتاکیونکہ جب دو اسٹارز کا ملن ہو تو لوگ انہیں دیکھنا اور سننا چاہتے ہیں?دورسری طرف ثانیہ کے رشتہ داروں کاکہناتھاکہ انہوں نے میڈیا سے بچ کر لاہور کی بھرپور سیر اور شاپنگ کی اوراگر موقع ملا تو دوبارہ پاکستان آکر بھرپور شاپنگ کریں گے کیونکہ پاکستان میں انہیں جو پیار ملااسے کبھی نہیں بھلا سکیں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.