5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیوی ٹیم کو دھچکا، بریٹ لی زخمی، ایونٹ سے باہر
جنگ نیوز -
سینٹ لوشیا . . . ٹی 20ورلڈکپ سے پہلے آسٹریلوی ٹیم کوزورداردھچکہ لگاہے،فاسٹ بولربریٹ لی ان فٹ ہونے کی وجہ سے ایونٹ سے باہرہوگئے ہیں?زمبابوے کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران بریٹ لی بازو میں انجری کاشکارہوگئے،میچ کے بعدان کاایم آرآئی کیاگیا ، رپورٹ کے مطابق ان کی تکلیف شدیدنوعیت کی ہے،جس کی وجہ سے وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ نہیں کھیل سکتے? بریٹ لی کی جگہ ریان ہیرس یا ڈگ بولنجر کوٹیم میں شامل کیاجائے گا،آسٹریلوی ٹیم دوسرا وارم اپ میچ کل ون ورڈ آئی لینڈکے خلاف کھیلے گی?