5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سپریم کورٹ نے ایل این جی کنٹریکٹ کو کالعدم قرار دے دیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . سپریم کورٹ نے ایل این جی کنٹریکٹ کو کالعدم قرار دے دیا? اپنے فیصلے میں عدالت نے قرار دیا ہے کہ معاہدے میں شفافیت نہیں تھی ?مائع قدرتی گیس کی درآمد کے اربوں ڈالر مالیت کے ٹھیکے میں مبینہ بے ضابطگیوں کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے کی ?عدالت نے فیصلہ سنایاکہ کنٹریکٹ میں بے قاعدگیاں سا منے آئی ہیں ،ایل این جی کا 9 فروری کوہونے والا معاہدہ غیر موثر ہے? سپریم کورٹ نے حکومت کو حکم دیا کہ بے قاعدگیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے? قبل ازیں آج ہونے والی سماعت میں حکومت نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا تھا کہ ایل این جی کا ٹھیکا غیر موثر قرار دے کراِسے دوبارہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے گذشتہ روز سماعت میں عدالت نے سیکرٹری پٹرولیم کامران لاشاری کوہدایت کی تھی کہ بے ضابطگیوں کے ذمے دارافسروں کے خلاف کارروائی کی جائے?فریقین کے وکلا نے مشعل پروجیکٹ کے لئے گیس فراہمی کا پراناکنٹریکٹ منسوخ کرنے ،گیس کی فراہمی کے لئے اقتصادی رابطہ کمیٹی سے ازسر نو منظوری لینے اور قلیل مدتی پروجیکٹ میں فوجی ویٹال کی بولی کو شامل کرنے پررضامندی ظاہر کی تھی?