تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پاک چین تعلقات کی سالگرہ شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ

جنگ نیوز -
تھم پھو . . . پاکستان اور چین نے آئندہ سال باہمی تعلقات کی ساٹھویں سالگرہ شایانِ شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے ? چین کا کہنا ہے کہ وہ اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا ? بھوٹان کے دارالحکومت تِھمپو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چین کے نائب وزیر خارجہ وینگ گوانگ یا Wang Guangya کے درمیان ملاقات ہوئی?دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سدا بہار دوستی اور تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ? چینی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ علاقائی یا عالمی تبدیلیوں سے قطع نظر پاک چین تعلقات اور زیادہ مضبوط بنائے جائیں گے ? انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ چین اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا ? چینی نائب وزیر خارجہ نے انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ساتھ دینا اور اس کی مکمل حمایت کرنا عالمی برادری کے لئے ضروری ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.