5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بھارت:مغربی بنگال میں گرمی کی شدت میں تیزی،5سو چمگادڑیں ہلاک
جنگ نیوز -
نئی دہلی . . . بھارتی ریاست مغربی بنگال میں درجہ حرارت پچاس ڈگری سیل سییس تک پہنچ گیا جس سے پانچ سو سے زائد چمگادڑ یں ہلاک ہوگئیں?مغربی بنگال کے علاقے جھارگرام کے مقامی لوگوں کے مطابق گرمی کی شدت سے پیر اور منگل کوپانچ سو چمگادڑیں ہلاک ہوگئیں?مقامی فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہ جانور پانی کی قلت کی وجہ سے ہلاک ہورہے ہیں?تاہم کوششیں کی جارہی ہیں کہ ان کو پانی فراہم کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ چمگادڑیں بچانے کی کوشش کی جائے?