تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

20نئی تحقیق کے ذریعے کمر کی ڈسک کی ازسرنو نشونما ممکن

جنگ نیوز -
سڈنی . . . آسٹریلیا کی ایک فارماسیوٹیکل کمپنی نے کمر کے درد میں مبتلا رہنے والے افراد کے لیے نیا طریقہِ علاج تیار کرلیا ہے?اس طریقہِ کار کے تحت خام خلیوں والے انجکشن کے ذریعے کمرکی ڈسک ازِ سر نو نشوونما پاسکے گی?کمر کی ڈسک پٹھوں کی مدد سے تخلیق ہوتی ہے جو ریڑھ کی ہڈیوں کے جوڑ کے درمیان چکردار گدّوں کا کا م انجام دیتی ہوئی اسے ہر قسم کے جھٹکے اور چوٹ سے محفوظ رکھتی ہے?بڑھتی عمر کے ساتھ کمر کے اس حصے میں پانی کی کمی سے ڈسک خشک ہوجاتی ہے جس سے ریڑھ کی ہڈی کے جوڑ ایک دوسرے کے قریب آجاتے ہیں جس سے ڈسک کا مدافعتی نظام کمزور اور اس کی جھٹکے سہنے کی طاقت کم ہوتی جاتی ہے?اس نئے طریقہ علاج کے ذریعے خام خلیوں کی ایک مقررہ حد تک لیبارٹری میں افزائش کی جاتی ہے جس کے بعد انہیں انجکشن کے ذریعے جسم میں منتقل کردیا جاتا ہے ?یہ خام خلیے نا صرف جسم کے خراب خلیوں اور پٹھوں کو ٹھیک کرتے ہیں بلکہ کمر کی ڈسک کی نئے سِرے سے نشوونما کرتے ہیں جس سے کمر کے درد سے مکمل نجات حاصل ہوجاتی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.