5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سندھ بھر میں دکانیں 8بجے بند کر نے کا نوٹی فکیشن جاری
جنگ نیوز -
کراچی . . . حکومت سندھ نے شاپس آرڈیننس کے تحت نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت سندھ میں دکانیں رات8بجے بندکردی جائیں گی? نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ شادی ہال رات12بجے تک کھلیں رہیں گے، پٹرول پمپس اور آٹو موبائل سروس اسٹیشنز، ریلوے اسٹیشن، ٹرینوں، ایئرپورٹ اوربندرگاہوں، بیکری،میڈیکل اسٹور،سرجیکل سامان،تدفین کے سامان کی دکانوں پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا?