تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سندھ کے اسکولوں اور کالجوں کے اوقات میں اضافہ

جنگ نیوز -
کراچی . . . سندھ بھر کے اسکولوں اور کالجوں کے اوقات میں اضافہ کر دیا گیا ہے? اس سلسلے میں وزیر تعلیم سندھ کی سربراہی میں تعلیمی اداروں میں ہفتے میں دو چھٹیوں سے متعلق اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا? اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیرپیر مظہر الحق نے کہا کہ ہفتے کی چھٹی کی وجہ سے سندھ بھر کے اسکولوں اور کالجز کے دو سو گھنٹے ضائع ہوں گے،جس کو مد نظر رکھتے ہوئے صبح کی شفٹ میں ایک گھنٹہ اور دوپہر کی شفٹ میں آدھا گھنٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے? انہوں نے کہا کہ صبح کے اسکول کے اوقات کارصبح ساڑھے سات بجے سے ڈیڑھ بجے تک اور دوپہر کی شفٹ میں دو بجے سے ساڑھے چھ بجے تک ہوں گے? انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے اوقات کار ہائر ایجوکشن کمیشن طے کرے گا? پیر مظہر نے مزید کہا کہ اسکولوں اور کالجز کے نئے اوقات کار کب تک رہیں گے اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، تعلیمی اداروں کا وقت بڑھانے کے فیصلے پر فوری عمل درآمد ہوگا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.