5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
خیبر پختونخواہ میں پولیو کی مہم کا تیسرا روز
جنگ نیوز -
پشاور . . . پشاور سمیت صوبہ بھر میں آج تیسرے روز بھی پولیو مہم جاری ہے? پولیو مہم کے دوسرے روز دو لاکھ60 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ? ای پی آئی کے صوبائی کورآرڈنیٹر ڈاکٹر عبدوگل نے جیو نیوز کو بتایا کہ تین روزہ پولیو مہم کے دوران44 لاکھ96 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی? ڈاکٹر عبدوگل کے مطابق مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطروں کے علاوہ وٹامن اے کی خوراک بھی دی جا رہی ہے?