5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
مہمند ایجنسی میں دو اسکول ٹیچر اغواء کر لئے گئے
جنگ نیوز -
پشاور . . . مہمند ایجنسی میں دو اسکول ٹیچرز کو نا معلوم افراد نے اغوا کرلیا? مہمند ایجنسی کی تحصیل پنڈیالی سے2 اسکول ٹیچرز فضل واحد اور عمر شیخ کو نا معلوم افراد نے اغوا کرلیا? دونوں ٹیچرز مڈل اسکول میں تدریس کے فرائض انجام دیتے ہیں ?دوسری جانب گزشتہ رات تحصیل بیزئی کے علاقہ منظری چینہ اتم کلے میں امن کمیٹی کے4 رضاکاروں کو قتل کرنے اور ایک کو گرفتارکرنے کی ذمے داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کرلی ہے?