5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
متھرا ھماکے میں جاں بحق اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
جنگ نیوز -
پشاور . . . پشاور کے علاقہ متھرا میں پولیس چوکی پر خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ?پولیس چوکی خودکش بم دھماکے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل ثمین جان اور اسپیشل پولیس فورس کے اہلکاروں خیال محمد ،فضل فقیر اور مویس خان کی نماز جنازہ پولیس لائنز پشاور میں ادا کی گئی? جس میں وزیراعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی،آئی جی پی ملک نوید،اسپیکر صوبائی اسمبلی کرامت اللہ چغرمٹی ،صوبائی وزرا ،پولیس حکام اور اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی? نماز جنازہ سے قبل شہدا کو سلامی پیش کی گئی? نماز جنازہ کے بعد شہدا کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں?