تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

دہشتگردی کے مقابلے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، گیلانی

جنگ نیوز -
تھم پھو . . . وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کامقابلہ کرنے کیلیے انفرادی اوراجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے? وہ سارک سربراہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے? وزیر اعظم نے کہا کہ دہشتگردی عالمی، علاقائی اور مقامی مسئلہ ہے، دہشتگردی نے ہمارے خطے کومتاثرکیا، سارک ممالک دہشتگردی سے نجات اور استحکام چاہتے ہیں، ہم سب کو ملکردہشتگردی سے نمٹناہوگا? وزیر اعظم نے کہا کہ ترقی کیلیے امن و استحکام ناگزیر ہے، سارک ممالک کوپانی کے بحران سے نمٹنے کیلیے مشترکہ حکمت عملی اپناناہوگی? انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیامیں خوراک کی قلت اورپانی کے وسائل کی کمی ہے، سارک ممالک کے درمیان تجارتی روابط بڑھانے ہوں گے? انہوں نے کہا کہ اجتماعی سائنسی تحقیق کیلیے اقدامات کاوقت آگیا، سارک ڈیولپمنٹ فنڈسے خطے کے عوام کوفائدہ ہوگا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.