تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ملک بھر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ ،مظاہروں کا سلسلہ جاری

جنگ نیوز -
کراچی. . . . . . .ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے، جیکب آباد میں شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے سے پریشان عوام نے گدھے کو جوتے کے ہار پہنا کر لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کیا?جیکب آباد میں پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف انوکھا احتجاج کیا گیا، جس میں گدھے کوجوتوں کے ہار پہنا کر پورے شہر میں گشت کرایا گیا? اس موقع پر مظاہرین نے آنکھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں،انھوں نے کہا وزیراعظم کے اعلان کے باوجود لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں آئی اور روزانہ شہر میں بارہ سے چودہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی اور شدید گرمی کے باعث شہری پریشان ہیں?سندھ میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ?حیدر آباداور سکھرکے شہری و دیہی علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے?لاڑکانہ ،گھوٹکی ،اوباڑو اور میر پور خاص کے شہری و دیہی علاقوں میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے تک بجلی کی بندش جاری ہے?جنوبی پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے?ملتان ریجن میں میپکو حکام نے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے کا اعلان کردیا ہے?جس سے اب غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی ہے?فیصل آباد میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہو کر شہری علاقوں میں چھ گھنٹے ،دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے اور صنعتی علاقوں چار گھنٹے ہوگیا ہے?بلوچستان کے صنعتی شہر حب اور قرب و جوار میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے صنعتوں میں روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والے مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں?نصیر آبادکے روجھان گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث جعفرآباد اور نصیر آباد کے متعدد علاقوں کو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی فراہم نہیں کی جاسکی ہے ?نوشہرہ کے شہری علاقوں میں نو گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے کارروبار ی طبقہ بری طرح متاثر ہے?چارسدہ میں ہر دو گھنٹے بعد بجلی کی سپلائی ایک گھنٹے کے لئے بند کردی جاتی ہے?شہریوں کا مطالبہ ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے اور باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.