5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کے ایس ای میں اتارچڑھاؤ،100انڈیکس میں37پوائنٹس کی کمی،10519پر بند
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . .کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں اتارچڑھاو کا شکار رہیں، تاہم انڈیکس نے دس ہزار پانچ سو کی حد کو برقرار رکھا?بدھ کو مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا، مگر بینکنگ اسٹاکس میں فروخت نے مارکیٹ کے مثبت رحجان کو منفی میں تبدیل کردیا ? کاروبار کے ا ختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس37 پوائنٹس کمی کے بعد10519پوائنٹس پر بند ہوا ? کاروباری حجم11 کروڑ شیئرز رہا? سب سے زیادہ کام ٹی آر جی پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت نو پیسے اضافے کے بعد پانچ روپے81پیسے ہوگئی ? کے ایس ای تھرٹی انڈیکس17 پوائنٹس کمی کے بعد10637 پوائنٹس پر بند ہوا ? مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق آنے والے دنوں میں انڈیکس دس ہزار چھ سو کی حد کو عبور کرسکتا ہے