5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سرینگر: بھارتی عدالت کے فیصلے کیخلاف یاسین ملک کی بھوک ہڑتال
جنگ نیوز -
سری نگر. . . . . . . .جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک بھارتی عدالت کی جانب سے دو کشمیریوں سمیت تین افراد کو سزائے موت سنانے کے فیصلے کے خلاف سری نگر میں بھوک ہڑتال کررہے ہیں ? نئی دلی کی عدالت نے1996 میں لاجپت نگر کی مارکیٹ میں ہونے والے دھماکوں کے الزام میں دو کشمیریوں سمیت تین افراد کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے ?ان کی ساتھی کشمیری خاتون کو چار سال قید کی سزا سنائی گئی ہے?یاسین ملک اس فیصلے کے خلاف اپنے کئی ساتھیوں کے ساتھ سری نگر میں ایک روزہ بھوک ہڑتال کررہے ہیں ? کا کہنا کہ وہ اس فیصلے کو منسوخ کرانے کے لئے انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ مل کر نئی دلی بھی جائیں گے اور وہاں بھرپور احتجاج کریں گے?