5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
عافیہ صدیقی اغوا کیس،تفتیشی افسر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . . .کراچی کی مقامی عدالت کی جوڈیشیل مجسٹریٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے3بچوں کے اغوا کے مقدمہ میں تفتیشی افسر سب انسپکٹر شاہد قریشی کو6مئی کے لئے توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیاہے?کراچی میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی اغوا کیس کی ایف آئی آر7دسمبر2009کو گلشن اقبال تھانے میں درج کی گئی اور ایس ایس پی نیاز کھوسو کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم نے امریکا جاکر ڈاکٹر عافیہ کا بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت مانگی، جو حکومت نے نہیں دی ?ا س کے بعد ڈاکٹرفوزیہ صدیقی کے وکیل قادر خان مندوخیل نے چالان طلب کرنے کے لئے عدالت میں درخواست دی ?مقدمہ کے تفتیشی افسر نے ڈاکٹرعافیہ کے بچوں اور والدہ ڈاکٹر عصمت صدیقی کا بیان قلم بند کرنے اور اغوا کے جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد دو مارچ کو رپورٹ پیش کی کہ اس واقعہ کے ملزمان کا پتہ نہیں چل سکا تاہم عدالت نے یہ رپورٹ مسترد کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو نئے سرے سے تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھا آج ڈاکٹر عافیہ کے وکیل نے درخواست دائر کی کہ ایک ماہ اور ستائیس دن گزرنے کے باوجود مقدمہ کا چالان پیش نہیں کیا گیا اس طرح تفتیشی افسر نے توہین عدالت کا ارتکاب کیاہے?جیوڈیشیل مجسٹریٹ نے اس درخواست پر تفتیشی افسرکو توہین عدالت کا نوٹس دیتے ہوئے6مئی کو عدالت میں طلب کرلیا?