تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

حکومت بینظیر کے قتل کا مقدمہ مشرف کیخلاف درج کرائیگی، جہانگیر بدر

جنگ نیوز -
کراچی. . . . . . .پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے تناظر میں ریاست کی جانب سے پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا? کراچی میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اوروزیر اعلی? سندھ سید قائم علی شاہ اور پیپلز پارٹی سندھ کے رہنماؤں کے ہمراہ صوبے میں رکن سازی مہم کے آغاز کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر بدر کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کا تعین ذاتی دشمنی کی بنیاد پر نہیں انصاف کے دائرے میں رہ کر کیا جائے گا?اٹھارہویں ترمیم کے بارے میں پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری نے کہاکہ یہ اب آئین کا حصہ بن چکی ہے اور اس پر جلد عمل در آمدکر وایا جائے گا ?ان کا کہنا تھا کہ کنکرنٹ لسٹ کے خاتمے کے بعدو فاق سے صوبوں کو اختیارات کی منتقلی ایک دن میں ممکن نہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.