5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کراچی:عزیز آباد سے لاش برآمد ، مچھر کالونی میں غیرملکی چوکیدار قتل
جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی کے علاقے عزیز آباد سے ایک شخص کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی لاش برآمد ہوئی?جبکہ مچھر کالونی کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے غیر ملکی چوکیدار ہلاک ہوگیا?پولیس کے مطابق عزیز آباد کے علاقے میں واقع محمدی کالونی میں30 سالہ ساجد حسن ولد شاہد حسن نامی شخص کی بوری بند لاش برآمد ہوئی،،مقتول شادمان ٹاؤن کے علاقے کا رہائشی تھا،اورکمپیوٹرکے آلات امپورٹ کرنے کے کاروبار سے وابستہ تھا،پولیس حکام کے مطابق موت گلہ دبانے کے باعث ہوئی ہے اور واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے،مقتول کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لئے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا?پولیس کے مطابق مچھر کالونی کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران3 مسلح ملزمان نے سیکورٹی گارڈ سے پستول چھینئے کے بعد فائرنگ کردی?جس کی ذد میں آتے ہوئے 27 سالہ عبدالخالق ہلاک ہوگیا،مقتول بنگلہ دیش سے معاش روز گار کی خاطر کراچی آیا تھا?پولیس نے واقعے کا مقدمہ تھانہ ڈاکس میں درج کرلیا ہے?