تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کرسٹن اسٹیورٹ کی بالی وڈ میں کام سے متعلق خبر کی تردید

جنگ نیوز -
ممبئی ... ہالی وڈ اسٹار کرسٹن اسٹیورٹ نے بالی وڈ کی فلم میں کام کرنے سے متعلق خبر وں کی تردید کردی ہے?اس سے قبل میڈیا میں یہ خبر یں گردش کررہی تھیں کہ کرسٹن اسٹیورٹ شیکھر کپور کی نئی آنے والی فلم ”پانی“ میں اہم کردار ادا کریں گی?تاہم 20سالہ کرسٹن اسٹیورٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ بالی وڈ کی کسی فلم میں کام نہیں کریں گی? واضح رہے کہ گزشتہ روز فلم کے ہدایت کار شیکھر کپور نے کہا تھا کہ ہالی وڈ اداکارہ کرسٹن ان کی فلم”پانی“ میں ہریتھک روشن کے مقابل اہم کردار ادا کریں گی? مگر اب ٹیوٹر پر اپنے بلاگ میں شیکھر کپور کا کہنا ہے کہ ابھی کرسٹن اسٹیورٹ کی جانب سے ”پانی “میں کردار سے متعلق مکمل تصدیق نہیں کی جاسکتی کیونکہ وہ ان کی فلم میں کام کرنے کی حامی بھرنے سے قبل اس کی کہانی کا تفصیل سے مطالعہ کرنا چاہتی ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.