5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بنکاک: مظاہرے اورسیکیورٹی فورسز سے جھڑپیں،ایک اہلکارہلاک
جنگ نیوز -
بنکاک ... تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں حکومت مخالف مظاہرے کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک فوجی ہلاک اور 18 مظاہرین زخمی ہوگئے? پالیمنٹ کی تحلیل اور نئے انتخابات کا مطالبہ کرنے والے سرخ پوش مظاہرین نے حکومتی وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے ریلی نکالی اور مظاہروں کا دائرہ بڑھانے کی کوشش کی?ٹرکوں اور موٹر سائیکلوں پرسوارمظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کی جس سے دو فوجیوں سمیت 18افراد زخمی ہوگئے? جبکہ ایک اور فوجی فائرنگ کی زد میں آکرہلاک ہوگیا? مارچ کے وسط میں شروع ہونے والے مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 27ہوگئی ہے جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں?