تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

اقوام متحدہ کی جوہری عدم پھیلاؤ جائزہ کانفرنس 3 مئی کو شروع ہوگی

جنگ نیوز -
نیویارک ... اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جوہری عدم پھیلاؤ جائزہ کانفرنس تین مئی سے نیویارک میں شروع ہورہی ہے? پاکستان، بھارت، اسرائیل، ایران اور شمالی کوریا گفتگو کا اہم موضوع ہونگے? ایرانی صدر احمدی نژاد نے کانفرنس میں شرکت کیلئے ویزے کی درخواست دیدی ہے?این پی ٹی ریویو کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن سمیت تیس ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے? کانفرنس 1970 میں این پی ٹی کے نفاذ کے بعد ہر پانچ سال میں ایک بار ہوتی ہے? جس کا مقصد جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ لینا ہوتا ہے? اس سال یہ تین مئی سے 28 مئی تک جاری رہے گی? اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سوسن رائس کے مطابق کانفرنس میں شرکت کیلئے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے ویزا درخواست جمع کرادی ہے? حکام کا کہنا ہے کہ امکان ہے احمدی نژاد کو ویزا جاری کردیا جائیگا مگر ہلیری کلنٹن سے انکی ملاقات متوقع نہیں? اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا کا مستقبل جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری اور عدم پھیلاؤ سے سے جڑا ہے? کانفرنس میں پاکستان، بھارت اور اسرائیل جیسے وہ ایٹمی ممالک جنہوں نے این پی ٹی پر دستخط نہیں کیے فوکس ہونگے? جبکہ معاہدے کی شقوں کا انحراف کرنے والے ایران اور شمالی کوریا بھی ایجنڈا کا حصہ ہونگے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.