5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
نیہا دھوپیاڈکیت بنیں گی،شبانہ اعظمی سے تربیت لینے لگیں
جنگ نیوز -
ممبئی ... بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا سبھاش کپور کی نئی آنے والی فلم” With Love to Obama میں اترپردیش کے ایک خطرناک ڈاکو کے کردار میں نظر آئیں گی?نیہا دھوپیا نے اس سے پہلے کسی فلم میں اس نوعیت کا کوئی کردار ادانہیں کیا یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس سلسلے میں بالی وڈ کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی کی مدد لینے کا فیصلہ کیا جن کا فلمGodmother میں کردار آج بھی لوگوں کے ذہن زندہ ہے?ذرائع کے مطابقWith Love to Obama جس کی کہانی غربت اور انڈر ورلڈ مافیا کے گرد گھومتی ہے ، میں ڈاکو کا کردار بہتر انداز میں ادا کرنے کے لیے نیہا نے شبانہ اعظمی سے ملاقات کی اور اپنے اس کردار پر تبادلہ خیا ل بھی کیاجس پر شبانہ اعظمی نے نیہاکواپنی فلم Godmotherدیکھنے کا مشورہ دیا?With Love to Obama میں اپنے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے نیہا نے کہا کہ وہ ڈاکو کاکردار بہتر اندازمیں ادا کرنے کے لیے شبانہ اعظمی کے مشوروں پران کی بے حد مشکور ہیں?